متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں آج جنگی جہازوں کا فضائی مارچ ہوگا جو عرب امارات پر حوثیوں کے حملے کی یاد میں ترتیب دیا جا رہا ہے۔
فضائی مارچ میں جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر شامل ہوں گے جو پورے ملک میں پرواز کریں گے۔
دبئی کے ولی عہد، نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ دفاع شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہفتے کے دن صبح 11 بجے اماراتی قومی ترانے کی آواز پر یکجہتی کا اظہار کریں۔
یہ فضائی مارچ خاص طور پر اس حملے کی یاد میں منعقد کیا جا رہا ہے جس میں حوثیوں نے چار سال قبل عرب امارات کو میزائلوں کا نشانہ بنایا تھا۔
اس حملے میں تین افراد جاں بحق ہوئے، جن میں ایک پاکستانی محنت کش معمور خان بھی شامل تھے جو اس حملے میں اپنی جان گنوا بیٹھے۔
فضائی مارچ ابوظبی سے شروع ہو گا اور متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں سے گزرے گا۔


























Leave a Reply