امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 8 ماہ کے دوران امریکا میں کوئی غیر قانونی طورپر داخل نہیں ہوا۔
پام بیچ میں تقریب سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ ان کی انتظامیہ نے غیرقانونی تارکین وطن کو امریکامیں آنے سے روک دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک سال پہلے معیشت بے جان تھی لیکن آج کروڑوں کی سرمایہ کاری ہورہی ہے۔
ایران کےحوالےسےبات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جوہری افزودگی کی صلاحیت کو ختم کردیا ہے۔
امریکی صدر نے خطاب کے دوران ایک بار پھر پاک بھارت سمیت 8 جنگیں رکوانے کا ذکر کردیا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پاک بھارت سمیت 8 جنگیں رکوائیں۔ پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ میں نے کروڑوں جانیں بچائیں، پاکستانی وزیراعظم نے میرے متعلق جو کچھ کہا وہ میرے لیے اعزاز ہے۔


























Leave a Reply