اسلام آ باد: وفاقی کابینہ نے 10 روپےکا نوٹ ختم کرنے یا نہ کرنے کے معاملے پر وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی ۔
کمیٹی کو اس معاملے پر سفارتشات دینے کی ہدایت جاری کی گئی ہےکہ آیا 10 روپےکا بینک نوٹ ختم کیاجائے یا نہیں ؟
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نےکمیٹی کویہ سفارش 10 روپےکے بینک نوٹ کی پیداواری لاگت کومد نظر رکھ کر کرنےکا ٹاسک دیا ہے اورساتھ ہی یہ سفارش کرنےکا بھی کہا گیا ہےکہ آیا 10 روپے کے بینک نوٹ کے مقابلے میں10روپےکا سکہ فائدہ مند ہوگایانہیں؟
کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں وفاقی کابینہ فیصلہ کرےگی۔


























Leave a Reply