بھارت: برف سے جمی جھیل کی سیر کو آئے سیاح برف ٹوٹنے سے ڈوب گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اروناچل پردیش کی سیلا جھیل میں پیش آیا جہاں ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 7 افراد پر مشتمل دوستوں کا گروپ سیلا جھیل کی سیر کو آیا ہوا تھا۔
یہ جھیل توانگ ضلع میں سطح سمندر سے تقریباً 13ہزار 700 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک سیاح جھیل کے بیچ میں پہنچا تو برف ٹوٹ گئی اور وہ ڈوب گیا جسے بچانے کیلئے مزید 2 سیاح گئے اور وہ بھی ڈوب گئے۔
پورٹس کے مطابق واقعے کا علم ہوتے ہی پولیس اور آرمی کی جانب سے ریسکیو آپریشن کیا گیا، آرمی کے غوطہ خوروں نے ایک سیاح کی لاش نکالی اور دوسرے کو تشویشناک حالت میں ریسکیو کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سیاح تاحال لاپتا ہے جس کی تلاش کا کام جاری ہے۔


























Leave a Reply