Skip to content
  • Saturday, 17 January 2026
  • 10:08 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ایران کے حالیہ فسادات میں ٹرمپ ذاتی طور پر ملوث ہیں؛ خامنہ ای

حالیہ پوسٹس

  • مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات شروع
  • برطانوی بحریہ نے سمندر میں خطرات سے نمٹنے کیلئے نیا بغیر پائلٹ ہیلی کاپٹر متعارف کرا دیا
  • کچے میں ٹارگٹڈ آپریشن، سیکھانی اور کوش گینگ کے 10 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے
  • جاتی امرا میں مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی مہندی کی تقریب
  • پاکستانی پاسپورٹ کی بہتری کا دعویٰ ہینلے انڈیکس کے ڈیٹا کی غلط ترجمانی کرتا ہے
دنیا

ایران کے حالیہ فسادات میں ٹرمپ ذاتی طور پر ملوث ہیں؛ خامنہ ای

DAILY MITHAN Jan 17, 2026 0


ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ حالیہ مظاہروں میں ہونے والی ہلاکتوں اور مالی نقصان کے اصل ذمہ دار ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان مظاہروں کے پیچھے براہ راست امریکی صدر ملوث ہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ ہلاکتوں، مالی نقصان اور عوام کے خلاف پروپیگنڈے کے اصل ذمہ دار خود امریکی صدر ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ حالیہ ایران مخالف بغاوت اس لحاظ سے مختلف تھی کہ اس میں امریکی صدر ذاتی طور پر ملوث تھا۔

انھوں نے الزام لگایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی عوام کو اکسانے، ملک میں بدامنی پھیلانے اور سوشل میڈیا و بیانات کے ذریعے تشدد کو ہوا دینے میں براہِ راست کردار ادا کیا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ یہ احتجاجات کسی عوامی تحریک کے بجائے امریکا اور اس کے اتحادیوں کی منصوبہ بند سازش تھے جن کا مقصد ایران کو عدم استحکام سے دوچار کرنا تھا۔

ایران کے رہبر اعلیٰ خامنہ ای نے کہا کہ دشمن قوتیں اقتصادی مشکلات کو بہانہ بنا کر نظام کے خلاف نفرت پھیلانا چاہتی تھیں۔

بین الاقوامی انسانی حقوق تنظیموں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں دسمبر کے آخر سے شروع ہونے والے احتجاج میں ڈھائی ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد بیانات میں ایرانی مظاہرین کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے ایران کو خبردار کیا تھا کہ اگر گرفتار مظاہرین کو پھانسی دی گئی تو امریکا حملہ کردے گا۔

جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے مظاہرین کو سزائے موت دینے پر عمل درآمد روک دیا ہے۔ اس لیے اب وہ فوجی کارروائی نہیں کر رہے ہیں۔

 





Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
افواج پاکستان کی بدلتے جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ملٹی ڈومین آپریشنز کی مشقیں
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
پارلیمنٹ میں افواج پاکستان، عدلیہ کیخلاف کسی کو بات نہیں کرنے دوں گا، ایاز صادق
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
شدید دھند کے باعث ٹرک نہر میں گرگیا، 7 افراد جاں بحق، کئی زخمی
DAILY MITHAN Jan 17, 2026