پاکستانی اداکارہ حنا آفریدی اور اداکار تیمور اکبر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
سوشل میڈیا پر اداکار جوڑے کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں، اداکارہ نے اپنے نکاح کے موقع پر سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا جس پر بھاری گولڈن جیولری کافی نمایاں رہی۔
اداکارہ کے نکاح کی جہاں تصاویر وائرل ہورہی ہیں وہی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں حنا آفریدی اپنے شوہر تیمور اکبر سے دلچسپ ڈیمانڈ کررہی ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اداکارہ نکاح کے موقع پر اپنے شوہر تیمور سے ماہانہ 5 لاکھ روپے خرچ اور ہر 6 ماہ بعد بزنس کلاس میں سفر کی ڈیمانڈ کررہی ہیں۔
حنا آفریدی نے یہ بھی کہا کہ مہنگے کپڑے سمیت شاپنگ کا سارا خرچ بھی شوہر کو اٹھانا پڑے گا اور وہ اپنی جیب سے کوئی پیسہ خرچ نہیں کریں گی جس پر تیمور نے رضامندی ظاہر کی۔

























Leave a Reply