اسرائیلی فوج کا خراب جنگی ہیلی کاپٹر ریسکیو کےدوران گر کر تباہ


مقبوضہ بیت المقدس کے  نواحی علاقے میں ایک اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔ 

حکام کے مطابق یہ واقعہ ایک خراب ہیلی کاپٹر کو منتقل کرنے کی کارروائی کے دوران پیش آیا تاہم  حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ اسرائیلی بستی گوش عتصیون کے قریب ایک رہائشی علاقے کے نزدیک پیش آیا لیکن واقعے کے وقت وہاں کوئی شہری موجود نہیں تھا۔

حکام کے مطابق مذکورہ کارروائی ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کو منتقل کرنے کے لیے کی جارہی تھی جو گزشتہ کئی دنوں سے ایک دور افتادہ اور دشوار گزار مقام پر پھنسا ہوا تھا اور اسے زمینی راستے سے منتقل کرنا ممکن نہیں تھا۔ 

اس مقصد کے لیے اسرائیلی فضائیہ نے ایک ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر، سی اسٹیلین، کو استعمال کیا تاکہ خراب بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کو دوسرے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اٹھا کر دوسری جگہ منتقل کیا جائے۔

تاہم اس منتقلی کے دوران بلیک ہاک کو تھامنے والے حفاظتی آلات ڈھیلے پڑ گئے جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر زمین پر جاگرا۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *