غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں حماس کے رہنما سمیت 12فلسطینی شہید


غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں حماس کے رہنما سمیت 12فلسطینی شہید

فوٹو: الجزیرہ 

غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں حماس کے رہنما سمیت مزید  12 فلسطینی شہید ہوگئے۔ 

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں حماس کے رہنما سمیت کم از کم 12 فلسطینی شہید اور 18 زخمی ہو گئے۔ 

رپورٹ میں تصدیق کی گئی کے اسرائیلی حملے میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ایک سینئر رہنما کو شہید کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہناہے کہ حملے میں شہید ہونے  والوں میں محمد الحولی تھا، جو حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز میں کمانڈر تھا۔

حماس نے اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

حماس نے کہا کہ حملے اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہا ، بلکہ اسے کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ غزہ کے عوام کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کی جا سکے ۔ 

رپورٹس کے مطابق گزشتہ اکتوبر سے نافذ جنگ بندی کے بعد سے اب تک 400 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ۔ 

اسرائیل نے غزہ کے نصف سے زیادہ علاقے میں عمارتیں مسمار کرکے لوگوں کو بے گھر کر دیا ہے ، جہاں اب 20 لاکھ سے زائد افراد عارضی پناہ گاہوں یا تباہ شدہ عمارتوں میں رہنے پر مجبور ہیں ۔

وزارتِ صحت کے مطابق اکتوبر 2023 میں غزہ پر اسرائیل کی نسل کش جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک کم از کم  71 ہزار 455 فلسطینی شہید  ہو چکے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *