صدر ٹرمپ نے ایران سے متعلق تمام آپشن بدستور کُھلے رکھے ہیں: وائٹ ہاؤس


صدر ٹرمپ نے  ایران سے متعلق تمام آپشن بدستور کُھلے رکھے ہیں: وائٹ ہاؤس

فوٹو:فائل

 وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے  ایران سے متعلق تمام آپشن بدستور کُھلے رکھے ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس  کیرولائن لیویٹ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ صدر ٹرمپ ایران کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، ٹرمپ اور  ان کی ٹیم نے مظاہرین کی ہلاکتیں جاری رہنے پر ایران کو سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران میں 800 افراد کی سزائے موت روکی گئی ہے، اقتصادی دباؤ بڑھانے کا عمل بھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے دعویٰ کیا ہےکہ امریکی صدر نے ایران پر حملے کا فیصلہ تبدیل کرلیا اور یہ تبدیلی خلیجی ملکوں کی سفارتی کوششوں کے باعث عمل میں آئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *