ایرانی پاسداران انقلاب کی بری فوج کے کمانڈر محمد کرامی نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ دشمن کی کسی بھی غلطی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا کہ ایران کو ایک جامع اور ہائبرڈ جنگ کا سامنا ہے، یہ جنگ معاشی، سماجی، سیاسی شعبوں سمیت کئی محاذوں پر جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ہائی الرٹ ہیں اور کسی بھی غلطی کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
محمد کرامی نے کہا کہ ان کی مسلح افواج ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ کوئی بھی جارحانہ اقدام ہوا تو فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن پر امریکا نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے سخت وارننگ دی تھی جس کے بعد خطے میں جنگ کے سائے مزید گہرے ہونے لگے تاہم اب یہ خطرہ کسی حد تک ٹل چکا ہے۔
برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے دعویٰ کیا ہےکہ امریکی صدر نے ایران پر حملے کا فیصلہ تبدیل کرلیا اور یہ تبدیلی خلیجی ملکوں کی سفارتی کوششوں کے باعث عمل میں آئی۔






















Leave a Reply