چینی نائب وزیر سن ہائی یان کا کہنا ہےکہ چین کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، سی پیک کا پہلا مرحلہ بہت کامیاب رہا اب دوسرا مرحلہ شروع کر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چینی نائب وزیر کا کہنا تھا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع کررہے ہیں، ہمیں مزید شراکت داروں کو آن بورڈ لینا ہوگا، دوسرا مرحلہ پیچیدہ ہے، دوسرے مرحلے کو کامیاب بنانے کے لیےکام کررہے ہیں، لوگوں کے لیے ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔
چینی نائب وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان میں انڈسٹریل پارک، اسکولز بنائے، مزید پروجیکٹ پرکام کر رہے ہیں، پاکستان میں لوگوں کے لیے ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں، سب سے زیادہ 30 ہزار پاکستانی طلبہ اسکالر شپ پر چین میں ہیں، ہم پاکستان میں 100اسپتال بنا رہے ہیں، 80 ہزار میڈیکل ڈیوائسز دے رہے ہیں، پاکستان میں نرسز اور ڈاکٹرز کو تربیت دے رہے ہیں۔
سن ہائی یان کا کہنا تھا کہ ہم نے دو طرفہ تعلقات میں بہت کچھ حاصل کیا، اس سال چین پاک دوستی کے75سال مکمل ہو رہےہیں، پاکستان میں سیاسی جماعتوں کے لیڈرز سے مشاورت کی ہے، پاکستان چین کےتعلقات کو بلند ترین سطح پر لے جانا چاہتےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چین کی گزشتہ 5 سال جی ڈی پی 5.5 سےزیادہ رہی، ہم نے لوگوں کوغربت سےنکالا، ان کی آمدنی میں30 فیصد اضافہ ہوا، ملک کی معیشت کو اگلے 5 سال میں نئی بلندی پر لے جانا ہے، ہم اپنی مارکیٹ اوپن کر رہے ہیں، دیگر ممالک کو مارکیٹ تک رسائی دے رہے ہیں۔






















Leave a Reply