وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں آسان خدمت مرکز کا افتتاح کردیا


وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں آسان خدمت مرکز کا افتتاح کردیا

وزیراعظم نے آسان خدمت سینٹر میں سہولیات کا جائزہ بھی لیا ۔—فوٹو: پی آئی ڈی 

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں آسان خدمت مرکز کا افتتاح کردیا ۔ 

عوام کو نادرا، پولیس، سی ڈی اے، ڈپٹی کمشنر آفس، ایف بی آر اور سوئی ناردرن سمیت 60  سے زائد عوامی خدمات ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوں گی۔

 تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا پاکستان آسان خدمت مرکز سے عوام کو بے پناہ آسانیاں میسر آئیں گی، آسان خدمت مرکز کیلئے ماسٹر ٹرینرز نے آذربائیجان سے تربیت حاصل کی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آذربائیجان کے غیرمعمولی تعاون پر مشکور ہیں ۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی آسان خدمت مرکز قائم کریں گے ۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت کی خدمات ایک چھت تلے فراہم کرنے کیلئے مزید آسان خدمت مراکز بنائے جائیں گے، پاکستان میں حکومتی خدمات کے ایکو سسٹم کو یکسر بدلنے کیلئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کےخدمت مراکز میں کارکردگی کےاہداف طے کر کے ہر سہ ماہی تھرڈ پارٹی پر فارمنس آڈٹ کرایا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کی سہولت کیلئے پاکستانی سفارتخانوں میں آسان خدمت مراکزکے کاؤنٹر بنائے جائیں۔

اس موقع پر آذری وفد نے ملک میں اصلاحات کے نفاذ اور نظام میں جدت لانے پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے آسان خدمت سینٹر میں سہولیات کا جائزہ بھی لیا ۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *