اداکارہ گوہر رشید نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل کیس نمبر 9 کی اسکرپٹ پڑھ کر حیران رہ گیا کہ ایک صحافی اتنا زبردست اسکرپٹ لکھ سکتا ہے۔
اداکار گوہر رشید نے جیو پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور ذاتی و پیشہ وارانہ زندگی پر گفتگو کی۔ گوہر رشید نے ڈرامہ سیریل کیس نمبر 9 میں اداکاری کی ہے اور اس حوالے سے بھی بات کی۔
ایک سوال کے جواب میں کہاکہ جب مجھے پتا چلا کہ اس کے لکھاری شاہ زیب خانزادہ ہیں تو میں سچ بتاؤں میں تھوڑا سا شش و پنج میں تھا کہ ایک صحافی جب ڈرامے کی اسکرپٹ لکھے گا تو وہ حساسیت، نواسیس، ڈیٹیلنگ اور وہ باریکیاں کہاں سے آئیں گی؟
انہوں نے کہا کہ لیکن جب میں نے اسکرپٹ پڑھی تو میں واقعی حیران رہ گیا اور میں نے کہا کہ یہ تو کسی نہایت پروفیشنل رائٹر ہے، اتنا اچھا اور تفصیل سے لکھا تھا، اسکرین پلے، کیریکٹرائزیشن اور ہر چیز بڑی تفصیل کے ساتھ لکھی گئی تھی۔
ان کا کہنا تھاکہ ایک ڈائریکٹر کا وژن اور دوسرا اسکرپٹ نے مجھے بہت زیادہ اعتماد دیا۔
گوہر رشید کا کہنا تھاکہ ایسے ماحول میں بولڈ اور جرات مندانہ قدم اٹھانا جب باقی جگہوں پر ساس بہو کے کانٹینٹ کے اوپر بھاگم دوڑ چل رہی ہے، اس کی ریٹنگ بھی آ رہی ہے تو فارمولے سے ہٹ کر کچھ سوچنا پھر اسے عملی شکل دینا اور پروڈکشن کے دوران کسی بھی جگہ سمجھوتہ نہ کرنا یہی اس پراجیکٹ کی سب سے بڑی خوبی تھی۔
انہوں نے مزید کہاکہ پوری کاسٹ اور ٹیم کا اس منصوبے پر بے حد یقین اور اعتماد تھا، اگر آج اللہ نے اس ڈرامے کو عزت دی ہے تو جب ایمانداری سے کام کرتا ہے تو اللہ عزت دیتا ہے۔


























Leave a Reply