واشنگٹن: امریکی ٹی وی نے صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران پر زور دار حملے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
امریکی ٹی وی کا کہنا ہےکہ صدر ٹرمپ ایران پر زور دار اور فیصلہ کن حملہ چاہتے ہیں اور وہ طویل جنگ کے بجائے مختصر لیکن فیصلہ کن کارروائی چاہتے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف نے فوری ‘دفاعی’ تیاریوں کا حکم دے دیا ہے، شمالی اسرائیل سمیت مخلتف علاقوں میں بم شیلٹر کھلنا شروع ہوگئے، اسرائیل توقع کر رہا ہےامریکا ایران پر حملوں سے قبل وارننگ دے گا۔
علاوہ ازیں جرمن ائیرلائن نے اسرائیل کے لیے رات کی پروازیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جو 19 جنوری تک بند رہیں گی۔
ادھر ایران میں سکیورٹی صورتحال کے سبب امریکا کے بعد اسپین، پولینڈ اور اٹلی نے اپنے شہریوں کو ایران فوری چھوڑنے کی ہدایت کردی۔
اٹلی کی وزارتِ خارجہ کے مطابق ایران میں تقریباً 600 اطالوی شہری موجود ہیں، جن میں سے اکثریت دارالحکومت تہران میں مقیم ہے۔ بیان میں شہریوں کو ہدایت کی گئی تو سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ایران سے انخلا کی کوشش کریں۔
پولینڈ کی وزارتِ خارجہ نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے شہریوں کو کہا ہے کہ وہ فوراً ایران سے انخلا یقینی بنائیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ نے ایران سے اپنے تمام سفارتی عملے کو ملک سے باہر نکال لیا جبکہ ایران سے برطانوی سفیر کو بھی واپس بلا لیا گیا۔






















Leave a Reply