تمام اشارے ہیں کہ ایران پر عنقریب حملہ ہونے والا ہے: برطانوی خبر ایجنسی


تمام اشارے ہیں کہ ایران پر  عنقریب حملہ ہونے والا ہے: برطانوی خبر ایجنسی

فوٹو: فائل

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز  نے ایران پر امریکا کے ممکنہ حملے سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا۔

برطانوی خبر ایجنسی نے مغربی فوجی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ  تمام اشارے ہیں کہ ایران پر  عنقریب حملہ ہونے والا ہے۔ مغربی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ غیر  متوقع پن امریکی حکمت عملی کاحصہ ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مظاہرین کو پھانسی دینے اور تشدد کے واقعات پر ایران کو سخت نتائج بھگتنے کی دھمکی دی ہے۔

امریکی حملےکے خدشے کے پیش نظر  اسپین، پولینڈ اور  اٹلی اور بھارت  سمیت دیگر   ممالک نے  اپنے شہریوں کو  ایران فوری چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ مشرقی وسطیٰ میں امریکی ائیر بیسز سے امریکی فوجیوں کا انخلا بھی شروع ہوگیا۔

ایران  بھی خبردار کرچکا ہے کہ امریکا نے حملہ کیا تو  خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائےگا۔

 خبر رساں ادارے سےگفتگو کرتے ہوئے سینئر  ایرانی اہلکار کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، یواے ای اور ترکیے سمیت خطےکے ممالک کو بتادیا ہےکہ امریکا نےحملہ کیا تو ان ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈے بھی جوابی حملےکی زد میں آئیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *