قطر کے العدید ائیربیس سے امریکی فوجیوں کا انخلا


امریکا ایران کشیدگی: قطر کے العدید ائیربیس سے امریکی فوجیوں کا انخلا

فوٹو: فائل

ایران سے کشیدگی اور  ممکنہ  حملے کے پیش نظر  امریکی فوجی اہلکاروں نے قطر کے العدید ائیر بیس سے انخلا شروع کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق خطے کی کشیدہ صورت حال کے پیش نظر امریکی صدر نے مشرقی وسطیٰ میں فوجیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد  امریکی فوجیوں کو  قطر کے العدید ائیربیس سے نکلنے کی ہدایت کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ہدایت کے بعد فوجیوں نے قطر کے ائیربیس سے انخلا شروع کردیا جبکہ برطانیہ نے بھی قطر کے امریکی فوجی اڈے سے اپنا عملہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق قطر کا العدید ائیر بیس مشرقِ وسطیٰ میں امریکا کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے جہاں 10ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں۔

یاد رہے کہ ایران نے خبردار کیا ہےکہ امریکا نے حملہ کیا تو خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائےگا۔

 خبر رساں ادارے سےگفتگو کرتے ہوئے سینئر ایرانی اہلکار کا کہنا تھا کہ ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکی اتحادی ممالک کو پیغام دے دیا ہے اور ان سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ واشنگٹن کو ایران پر حملے سے روکیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *