دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کا ریکارڈ اپنے نام کرنیوالی اداکارہ جسکا نام بھی بیشتر افراد کو معلوم نہیں


دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کا ریکارڈ اپنے نام کرنیوالی اداکارہ جسکا نام بھی بیشتر افراد کو معلوم نہیں

اس اداکارہ کی متعدد فلمیں بہت زیادہ کامیاب رہی ہیں / اسکرین شاٹ

اداکاروں کی فلمیں باکس آفس پر جتنا بزنس کرتی ہیں، انہیں اتنا زیادہ کام ملتا ہے۔

مگر دنیا میں جس اداکارہ کی فلمیں سب سے زیادہ بزنس کرتی ہیں، اس کا نام بیشتر افراد کو معلوم ہی نہیں۔

ہالی وڈ اداکارہ زوئی سالڈانا نے دنیا میں سب سے کمائی کرنے والی اداکارہ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، درحقیقت کوئی مرد اداکار بھی ان کے مقابلے پر موجود نہیں۔

47 سالہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ کی نئی فلم اواتار فائر اینڈ ایش نے اب تک دنیا بھر میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کیا ہے اور اس طرح انہوں نے اسکارلیٹ جونسن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اب تک زوئی سالڈانا کی فلمیں دنیا بھر میں 15.46 ارب ڈالرز کا بزنس کرچکی ہیں۔

اس سے قبل زوئی سالڈانا نے 2 اواتار فلموں اور مارول سنیماٹک یونیورس میں گارڈینز آف دی گلیکسی (3 فلمیں) اور ایوینجرز فلموں میں کام کیا۔

باکس آفس میں کامیاب ان فلموں کے علاوہ وہ اسٹار ٹریک سیریز اور پائریٹس آف کیریبین سیریز کی پہلی فلم میں بھی کام کرچکی ہیں۔

2024 میں اسکارلیٹ جونسن دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بنی تھیں جب ان کی فلم جراسک ورلڈ ری برتھ نے 86 کروڑ ڈالرز سے زائد کا بزنس کیا۔

اسکارلیٹ جونسن بھی مارول یونیورس کی متعدد فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

اواتار فائر اینڈ ایش بظاہر سابقہ 2 اواتار جتنا بزنس کرنے میں ناکام رہ سکتی ہے مگر پھر بھی باکس آفس پر کامیاب قرار دی گئی ہے۔

زوئی سالڈانا نے گزشتہ سال بہترین معاون اداکارہ کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

اواتار کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون اس سیریز کی مزید 2 فلموں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں مگر اب تک حتمی تصدیق نہیں کی گئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *