سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ آج کل نوجوان سیکھنے کی جستجو نہیں رکھتے اور ہر کوئی خود کو عقلِ قل سمجھتا ہے۔
حال ہی میں صبا فیصل نے سرکاری ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اداکارہ نے کہا کہ آج کل سکھانے کا رواج نہیں ہے تو سیکھنے کی بھی جستجو نہیں ہے کیونکہ ہر کوئی سمجھتا ہے کہ میں عقلِ قل ہوں اور مجھے سب آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جب اپنی شوٹنگ کے سیٹ پر جاتے ہیں تو نئے اداکار آتے ہیں ہم ان سے بہت محتاط رہتے ہیں کہ اگر ہم نے انہیں کچھ بتایا تو شاید ہمیں آگے سے جواب مل سکتا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ نئے اداکار اچھا کام کررہے ہیں لیکن کچھ اداکار ایسے ہوتے ہیں جنہیں ہم چاہتے ہیں کہ فٹ ورک جیسی بنیادی چیزیں بتادیں۔
صبا فیصل نے پی ٹی وی کے سنہرے دور کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم پی ٹی وی میں تھے تو ہمارے سینئرز ہمیں سکھاتے تھے اور بار بار ریہرسل کرواتے تھے۔


























Leave a Reply