ایران پر امریکی حملے کی دھمکیاں ناقابلِ قبول ہیں، امریکا بےامنی کو بہانہ بنا کر دوبارہ حملہ نہ کرے: روس


ایران پر امریکی حملے کی دھمکیاں ناقابلِ قبول ہیں، امریکا بےامنی کو بہانہ بنا کر دوبارہ حملہ نہ کرے: روس

ترجمان روسی وزارت خارجہ Maria Zakharova

روس نے ایران پر امریکی حملے کی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دے دیا۔

روسی وزارتِ خارجہ کی جانب سے  جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران پر امریکی حملے کی دھمکیاں قطعی طور پر ناقابلِ قبول ہیں، امریکا ایران میں بےامنی کو بہانہ بنا کر دوبارہ حملے نہ کرے۔

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کا اقدام مشرقِ وسطیٰ میں تباہ کن نتائج کا باعث بنے گا اور عالمی سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہوگا۔

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  ایران کے غیر ملکی شراکت داروں کو تجارتی محصولات بڑھا کر بلیک میل کرنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہیں۔

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران میں مصنوعی طور پر بھڑکائے گئے احتجاج اب ماند پڑ رہے ہیں، امید ہے کہ ایران میں حالات بتدریج مستحکم ہو جائیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *