کامران جیلانی نے سوشل پلیٹ فارم سے ہونیوالی محبت کی دلچسپ کہانی سنا دی


کامران جیلانی نے سوشل پلیٹ فارم سے ہونیوالی محبت کی دلچسپ کہانی سنا دی

اداکار نے جیو نیوز کے پروگرام ‘ہنسنا منع ہے’ میں شرکت کی جہاں میزبان تابش ہاشمی نے ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی/ اسکرین گریب

اداکار  کامران جیلانی نے  سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ہونے والی محبت کی دلچسپ کہانی سنادی۔

اداکار نے جیو نیوز کے پروگرام ‘ہنسنا منع ہے’ میں شرکت کی جہاں میزبان تابش ہاشمی نے ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کامیران جیلانی نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہونے والی اپنی محبت کی کہانی سنائی۔

اداکار نے کہا کہ اس زمانے میں فیس بک جیسا ایک سوشل پلیٹ فارم تھا جس کا نام Orkut تھا۔

کامران جیلانی نے بتایا کہ میں سوشل میڈیا کو استعمال کرنے میں سست تھا، مجھے ایک دوست نے انٹرنیٹ کا استعمال کرنا سکھایا اور پھر میں نے orkut پر ایک خاتون سے دوستی کی جن کی رہائش اسلام آباد کی تھی۔

اداکار نے مزید بتایا کہ کام کے سلسلے میں ایک بار اسلام آباد گیا تو ملاقات کی اور پھر یوں دوستی شادی میں تبدیل ہوگئی۔

کامران جیلانی نے جدید دور کی سوشل ایپ کے حوالے سے بھی بات کی اور بتایا کہ اب لوگ فلٹر لگا کر تصاویر لیتے ہیں جو انہیں پسند نہیں، لوگوں سے کہتا ہوں کہ میری تصویر سے فلٹر ہٹا دیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *