امریکا کی جانب سے ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر نئی پابندیاں عائد کرنے پر چین کا ردعمل سامنے آگیا۔
واشنگٹن میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیرف کے بے ترتیب نفاذ کے خلاف چین کا مؤقف ہمیشہ سے واضح اورمستقل رہا ہے۔
ترجمان چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ٹیرف یا تجارتی جنگوں میں کوئی فاتح نہیں ہوتا، دباؤ یا زبردستی سے مسائل حل نہیں کیے جاسکتے، چین اپنے جائز مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
ترجمان کے مطابق چین کسی بھی غیرقانونی،یکطرفہ پابندیوں اوردائرۂ اختیار کے ناجائز استعمال کی سخت مخالفت کرتا ہے۔






















Leave a Reply