میرے ایک ڈرامے کا معاوضہ آلٹو کی قیمت سے زیادہ ہے: مہک ملک


میرے ایک ڈرامے کا معاوضہ آلٹو کی قیمت سے زیادہ ہے: مہک ملک

ٹرانس جینڈر ڈانسر مہک ملک حال ہی میں ایک انٹرویو میں شریک ہوئی/فوٹو:فائل

ٹرانس جینڈر ڈانسر مہک ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ایک ڈرامے کا معاوضہ ایک آلٹو کی قیمت سے زیادہ ہے۔

ٹرانس جینڈر ڈانسر مہک ملک حال ہی میں ایک انٹرویو میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے معاوضے سے متعلق سوال پر مہک ملک نے بتایا کہ’ جس طرح یوٹیوبرز کہتے ہیں کہ وہ اپنی ویڈیوز سے ماہانہ اتنا کمالیتے ہیں کہ اس سے بآسانی ایک ، دو یا تین آلٹو خریدی جاسکیں بالکل اسی طرح میں ایک ڈرامے کا معاوضہ اتنا لے لیتی ہوں کہ اس سے ایک ڈیڑھ آلٹو آجائے‘۔

دوران انٹرویو میزبان نے مہک ملک سے اداکارہ نرگس کے معاوضے سے ان کے موازنے کا سوال کیا ۔

اس پر مہک ملک نے بتایا کہ میری نرگس سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی اس لیے میں اس حوالے سے کچھ نہیں بتاسکتی لیکن میرا معاوضہ 20 لاکھ سے زائد ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *