ٹرمپ کا ایران سے تجارت کرنیوالے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان


امریکا ایران کشیدگی: ٹرمپ کا ایران سے تجارت کرنیوالے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان

یہ حکم حتمی ہے اور اس اقدام کا اطلاق فوری طورپر ہوگا، امریکی صدر

امریکا نے ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خبردار کیا کہ ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے  ممالک پر  25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ یہ حکم حتمی ہے اور اس اقدام کا اطلاق فوری طورپر ہوگا اور  وہ تمام ممالک جو  ایران کے ساتھ کاروبار کریں گے، انہیں امریکا کے ساتھ ہونے والی ہر قسم کی تجارت پر 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا ہوگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *