حماس نے غزہ کا انتظام آزاد فلسطینی ادارےکے حوالے کرنے کی ہدایات جاری کردیں


حماس نے غزہ کا انتظام آزاد فلسطینی ادارےکے حوالے کرنے کی ہدایات جاری کردیں

فوٹو: فائل

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ کا انتظام آزاد فلسطینی ادارےکے حوالے کرنےکی ہدایات جاری کردیں۔

ترجمان حماس حازم قاسم نے ایک بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ صدرٹرمپ کی جانب سے غزہ امن کونسل بنانےکےبیان کے بعدکیا گیا۔

خبر رساں ادارے مڈل ایسٹ مانیٹر کے مطابق  حماس ترجمان نے غزہ کی پٹی  کے تمام اداروں  کو  ایک آزاد فلسطینی ٹیکنوکریٹک باڈی کو  مکمل اختیارات کی منتقلی  کی ہدایات جاری کر دیں اور واضح کیا کہ  غزہ کے اداروں سے دستبردار ہونےکافیصلہ واضح اور حتمی ہے۔

حازم قاسم نے مزید کہا کہ اختیارات کی منتقلی کی ہدایات کا مقصد یہ ہے کہ ٹیکنوکریٹک اتھارٹی اپنے فرائض مؤثر طریقے سے انجام دے سکے۔

ترجمان کے مطابق یہ قدم اس منصوبے پر عملدرآمد کا بھی حصہ ہے جس کے تحت غزہ میں جنگ بندی عمل میں آئی، اور جس پر شرم الشیخ میں دستخط کیے گئے تھے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ فلسطینی دھڑوں نے اس سے قبل غزہ کا انتظام عارضی فلسطینی کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق کیا تھا، جو آزاد شخصیات اور مقامی ماہرین پر مشتمل ہوگی۔ یہ اتفاق 24 اکتوبر کو قاہرہ میں ہونے والے اجلاس کے دوران ہوا تھا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل حماس کے سیاسی بیورو کے عہدیدارباسم نعیم نے کہا تھا کہ حماس غزہ میں بااختیار فلسطینی حکومت کے قیام کے بعد دستبردارہونےکو تیار ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *