کراچی میں جلسہ مقررہ وقت اور مقام پر ہوگا، ہم نے بہت برداشت کیا اب آپ بھی 1 دن صبر کر لیں: بیرسٹر گوہر


کراچی میں جلسہ مقررہ وقت اور مقام پر ہوگا، ہم نے بہت برداشت کیا اب آپ بھی 1 دن صبر کر لیں: بیرسٹر گوہر

 پیر کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی واپسی ہے، سندھ حکومت آخری دن بدمزگی پیدا نہ کرے، براہ کرم اچھے ماحول کو چلنے دیں: چیئرمین پی ٹی آئی__فوٹو: فائل

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آج وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے دورہ سندھ کا آخری دن ہے، سندھ حکومت بدمزگی پیدا نہ کرے۔

بیرسٹر گوہر نے اپنے بیان میں کہا کہ پیر کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی واپسی ہے، سندھ حکومت آخری دن بدمزگی پیدا نہ کرے، براہ کرم اچھے ماحول کو چلنے دیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ جلسہ مقررہ وقت اور مقام پر قانون کے مطابق جمہوری انداز میں ہوگا، یہ جلسہ کسی کے خلاف نہیں بلکہ اپنے حقوق کے لیے ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے بہت برداشت کیا، آپ بھی ایک دن صبر کر لیں۔

اُنہوں نے کراچی والوں سے اپیل کی کہ خان کے نمائندے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو مایوس نہیں کرنا۔

یاد رہے کہ کراچی کے ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو باغ جناح میں آج جلسے کی اجازت دے دی ہے لیکن پھر بھی پی ٹی آئی نے مزار قائد کے گیٹ پر جلسے کا اعلان کیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *