پاکستانی اداکارہ حریم فاروق نے اپنے لائف پاٹنر سے متعلق لب کشائی کی ہے۔
اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مستقبل میں ہونے والے لائف پاٹنر کے حوالے سے گفتگو کی۔
حریم فاروق نے کہا کہ میں بہت فلمی ہوں، چاہتی ہوں کوئی شہزادہ آئے اور مجھے بگی پر بٹھا کر لے جائے۔
انہوں نے کہا کہ میں کافی رومانوی انسان ہوں، میں فلم ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے’، ‘دل تو پاگل ہے’، اور ‘ٹائٹینک’ کی بہت بڑی فین ہوں، میں نے کئی بار فلم ‘ٹائٹینک’ دیکھی ہے، کوئی ایسا انسان ہو جو آپ کیلئے دوسروں سے لڑے اور خود کو تبدیل کرے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ واقعی آپ سے محبت کرتا ہے۔
دل ٹوٹنے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہاں دل ٹوٹتے ہوئے لگتا ہے کہ دنیا ختم ہوجائے گی، ایک مہینے تک مجھے بھی ایسا ہی لگا اس کے بعد میں نے اپنی سوچ تبدیل کی اور کہا کہ ابھی تو پوری زندگی باقی ہے۔


























Leave a Reply