پاکستان آئیڈل میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی تراب نفیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی موسیقی نہیں سیکھی۔
جیو پوڈ کاسٹ کی 55 ویں قسط میں پاکستان آئیڈل کے ٹاپ 16 کے دو نام نبیل اور تراب نفیس نے شرکت کی، جہاں دونوں مہمانوں نے اپنے اپنے بارے میں تفصیلاً بات چیت کی۔
تراب نفیس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیک گراؤنڈ میوزک سے منسلک ہے لیکن خود کبھی میں نے میوزک نہیں سیکھا۔
بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے والد استاد نفیس احمد خان صاحب ہیں، جب کہ میری والدہ ایک نجی اسکول میں میوزک ٹیچر ہیں اور ساتھ میں اردو کی تعلیم بھی دیتی ہیں۔
گلوکارہ نے کہا مجھے جتنا میوزک آتا ہے وہ ان دونوں کی بدولت ہے، شروع سے گھر میں یہی ماحول رہا، پاکستان آئیڈل کے آڈیشن کا میری بڑی بہن کو پتہ چلا جس کے بعد انہوں نے مجھے کہا کہ میں آڈیشن دوں۔
تراب کے مطابق آڈیشن کے وقت ان کا اے لیولز مکمل ہوا تھا، اور وہ جامعات میں داخلے کی تلاش میں تھیں، آڈیشن کے بعد پاکستان آئیڈل میں منتخب ہونے کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ اب پاکستان آئیڈل کے بعد ہی داخلہ لیں گی۔


























Leave a Reply