نبیل عباس نے پاکستان آئیڈیل کا حصہ بننےکی دلچسپ کہانی سنادی


نبیل عباس نے پاکستان آئیڈیل کا حصہ بننےکی دلچسپ کہانی سنادی

جیو پوڈ کاسٹ میں نیبل عباس نے شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان مبشر ہاشمی کے سوال کا جواب دیا اور اپنی کہانی سنائی/ فوٹو اسکرین گریب

پاکستان آئیڈل میں اپنے سروں سے داد سمیٹنے والے نبیل عباس نے  پروگرام کا حصہ بننے کی دلچسپ کہانی سنا دی۔

جیو پوڈ کاسٹ میں نیبل عباس نے شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان مبشر ہاشمی کے سوال کا جواب دیا اور اپنی کہانی سنائی۔

نبیل عباس نے بتایا کہ والد کے انتقال کے بعد سے محنت کررہا ہوں، رئیل اسٹیٹ سے گزشتہ 2 سال سے منسلک ہوں، بچپن سے گانے کا شوق تھا۔

انہوں نے کہا کہ میرا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے، کام کے سلسلے کی وجہ سے ملتان روزانہ آتا ہوں، میرے باس نے مجھے بولا گھر کیوں جارہے ہوں، صبح پاکستان آئیڈیل کا آڈیشن ہے تو میں دوبارہ ملتان کیلئے روانہ ہوگیا۔

نبیل نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ آڈیشن سے قبل میری کوئی تیاری نہیں تھی، صبح 8 بجے پہنچا تو لوگ لائن میں لگے تھے اور سب اپنی تیاری کررہے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *