چکوال میں مسافر بس کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق


چکوال میں مسافر بس کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق

 یہ واقعہ چکوال کے علاقے تلہ گنگ میں پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری بس کھائی میں جاگری: ریکسیو حکام/ فوٹو جیونیوز

چکوال میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 5 قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوگئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ چکوال کے علاقے تلہ گنگ میں پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری بس کھائی میں جاگری۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ  بس اسلام آباد سے کراچی جا رہی تھی، حادثہ جی ٹی روڈ پر ڈھوک پٹھان کے قریب پیش آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی لاشوں اور  زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں 7 خواتین بھی شامل ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *