وی وی آئی پی نے تیسری بیوی بننے پر ماہانہ 34 لاکھ، عالیشان گھر اور گاڑی کی پیشکش کی: ملائیشین اداکارہ کا انکشاف


وی وی آئی پی نے تیسری بیوی بننے پر ماہانہ 34 لاکھ، عالیشان گھر اور گاڑی کی پیشکش کی: ملائیشین اداکارہ کا انکشاف

فوٹو: ایمی نور ٹینی فائل 

ملائیشیا کی معروف اداکارہ اور سابق بیوٹی کوئن نے  ایمی نور ٹینی  نے انکشاف کیا ہے کہ ایک وی آئی پی نے تیسری بیوی بننے پر ماہانہ لاکھوں روپے، عالیشان گھر اور گاڑی کی پیشکش کی جسے انہوں نے ٹھکر ا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق29 سالہ اداکارہ ایمی نور ٹینی نے یہ انکشاف 25 دسمبر کو ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ  یہ پیشکش وی وی آئی پی( بااثر شخصیت) کی جانب سے کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص نے تیسری بیوی بننے کے بدلے انہیں ایک بنگلہ، ایک گاڑی، 10 ایکڑ  زمین اور ہر ماہ 50 ہزار ملائیشین رنگٹ (تقریباً 34 لاکھ روپے سے زائد) بطور خرچ دینے کی پیشکش کی۔

ملائیشین اداکارہ  نے بتایا کہ وہ اکثر کارپوریٹ ایونٹس کی میزبانی کرتی ہیں، جہاں بااثر شخصیات سے ملاقات ہوتی رہتی ہے۔ کئی افراد ان سے فون نمبر مانگتے یا ملاقات کی دعوت دیتے ہیں، تاہم ایک شخص نے حد پار کرتے ہوئے انہیں اپنی تیسری بیوی بننے کی پیشکش کر دی، جسے انہوں نے فوراً مسترد کر دیا۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ اس شخص کی عمر تقریباً ان کے والد کے برابر تھی، جس کی وجہ سے یہ پیشکش انہیں مزید ناگوار گزری۔

ملائیشین اداکارہ کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر خواتین کی خودمختاری، بااثر طبقے کے رویوں اور سماجی اقدار پر ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *