معروف بھارتی اداکار آشیش ودیارتھی اور ان کی اہلیہ سڑک حادثے میں زخمی


معروف بھارتی اداکار آشیش ودیارتھی اور ان کی اہلیہ سڑک حادثے میں زخمی

فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی فلموں کے معروف  اداکار آشیش ودیارتھی  اور ان کی اہلیہ سڑک  حادثے میں زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  اداکار اور ولاگر آشیش ودیارتھی اور ان کی اہلیہ روپالی جمعہ کی شب گوہاٹی میں حادثے میں زخمی ہو گئے، جب سڑک عبور کرتے ہوئے  ایک موٹر سائیکل نے انہیں ٹکر مار دی۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں آشیش ودیارتھی نے بتایا کہ انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں جبکہ ان کی اہلیہ کو احتیاطاً نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ 

بعد ازاں آشیش ودیارتھی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لائیو ویڈیو کے ذریعے اپنے حادثے سے متعلق وضاحت پیش کی۔ 

انہوں نے کہا کہ وہ ایک غیر معمولی صورتحال میں لائیو آئے ہیں تاکہ مداحوں کو اصل حقیقت سے آگاہ کیا جا سکے، کیونکہ مختلف نیوز چینلز پر اس حوالے سے متعدد خبریں چل رہی ہیں۔

آشیش ودیارتھی نے کہا کہ میں اور روپالی سڑک کراس کر رہے تھے کہ ایک موٹر سائیکل نے ہمیں ٹکر مار دی، معمولی سی چوٹیں آئی ہے، ہم ٹھیک ہیں البتہ روپالی کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ 

آشیش ودیارتھی کی وضاحت کے بعد مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد موٹر سائیکل سوار خود بھی شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر گوہاٹی میڈیکل کالج  اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ آشیش ودیارتھی بھارتی فلموں کے معروف اداکار ہیں، وہ حالیہ برسوں میں  فوڈ اور ٹریول ولاگر کے طور پر بھی بے حد مقبول ہوئے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *