لکی مروت کے علاقے ناورخیل موڑ کے قریب دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔
پولیس نے بتایاکہ حملےکےنتیجے میں دھماکا ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، حملہ آور نے نجی سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 10 زخمیوں کو سٹی اسپتال لایا گیا ہے، تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ۔






















Leave a Reply