بھارتی کامیڈین سنیل گروور کی شاندار مِمکری نے عامر خان کو ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کر دیا


بھارتی کامیڈین سنیل گروور کی شاندار  مِمکری نے عامر خان کو ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کر دیا

کلپ دیکھ کر میں اتنا ہنسا کہ میرے لیے سانس لینا مشکل ہو گیا تھا، بالی وڈ اداکار عامر خان

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بھارت کے معروف کامیڈین سنیل گروور کی اُن کی نقل اتارنے والی پرفارمنس کو بے حد متاثر کن اور لاجواب قرار دیا۔

سنیل گروور نے حال ہی میں دی گریٹ انڈین کپل شو میں شرکت کی جہاں وہ عامر خان کی مِمکری کرتے نظر آئے، ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی۔

دی گریٹ انڈین کپل شو کے اس ایپیسوڈ میں کارتک آریان اور اننیا پانڈے مہمان تھے جبکہ سنیل گروور  عامر خان کے حلیے میں اسٹیج پر آئے، انہوں نے عامر خان کے بولنے کے انداز، باڈی لینگویج اور  یہاں تک کہ چلنے کے انداز کی بھی نقل اتاری۔

کامیڈین کی اس ممکری کو  جہاں سوشل میڈیا صارفین نے سراہا وہیں خود عامر خان نے بھی اس کی تعریف کی۔

عامر خان نے بالی وڈ ہنگامہ کو دیےگئے ایک انٹرویو  میں اس پرفارمنس کو  بے حد متاثر کن اور لاجواب قرار دیا۔

عامر خان نے کہا کہ وہ اسے مِمکری نہیں کہیں گے کیونکہ یہ اداکاری اتنی حقیقی تھی کہ انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے وہ خود کو دیکھ رہے ہوں۔

عامر خان نے مزید بتایا کہ انہوں نے صرف ایک چھوٹا سا کلپ دیکھا، لیکن اب وہ پورا ایپی سوڈ دیکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں ،  عامر خان نے کہا کہ کلپ دیکھ کر  وہ  اتنا ہنسے کہ ان کے لیے سانس لینا مشکل ہو گیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *