پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت کے بعد بھارت نے طویل فاصلے تک مار کرنیوالے راکٹ لانچر کی خریداری کا معاہدہ کر لیا


پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت کے بعد بھارت نے طویل فاصلے تک مار کرنیوالے راکٹ لانچر کی خریداری کا معاہدہ کر لیا

فوٹو: فائل

پاکستان کے خلاف جنگ میں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارتی فوج نے مقامی طور پر تیار کردہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ لانچر ’سوریاستر‘ کے لیے 293 کروڑ روپے کا معاہدہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فوج نے ہنگامی خریداری کے اختیارات کے تحت پونے کی نجی دفاعی کمپنی این آئی بی ای لمیٹڈ کے ساتھ 293 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا ہے۔

معاہدے کے تحت بھارتی فوج کو مقامی طور پر تیار کردہ جدید طویل فاصلے تک مار کرنے والا راکٹ لانچر سسٹم ’سوریاستر‘ فراہم کیا جائے گا،  اس منصوبے میں اسرائیلی دفاعی کمپنی ایلبٹ سسٹمز بھی شراکت دار ہے۔

یہ راکٹ لانچر سسٹم 150 اور 300 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس پیش رفت کی تصدیق این آئی بی ای لمیٹڈ نے جمعے کے روز بمبئی اسٹاک ایکسچینج اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردہ ایک خط کے ذریعے کی۔ 

معاہدے کے تحت یونیورسل راکٹ لانچر سسٹم کے لیے زمینی آلات، معاون سازوسامان اور گولہ بارود کی تیاری اور فراہمی شامل ہے، یہ سسٹم مختلف اقسام کے راکٹ فائر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور زمین سے زمین تک درست حملے کر سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ’سوریاستر‘ بھارت کا پہلا مکمل طور پر مقامی طور پر تیار کردہ یونیورسل ملٹی کیلیبر راکٹ لانچر ہے جو بیک وقت متعدد اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *