والدین کے دباؤ میں آکر شادی کی، رابی پیرزادہ کا پہلی بار خلع سے متعلق انکشاف


والدین کے دباؤ میں آکر شادی کی، رابی پیرزادہ کا پہلی بار خلع سے متعلق انکشاف

رابی پیرزادہ نے حال ہی میں اداکار احمد علی بٹ کو انٹرویو دیا جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور اپنے سوشل ورک کے حوالے سے گفتگو کی/ فائل فوٹو

سابق اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی شادی اور خلع سے متعلق پہلی بار انکشاف کیا ہے۔

رابی پیرزادہ نے حال ہی میں اداکار احمد علی بٹ کو  انٹرویو دیا جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور اپنے سوشل ورک کے حوالے سے گفتگو کی۔

شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے  رابی پیرزادہ نے کہا کہ میری شادی ہوئی اور پھر میں نے خلع لے لی، خلع لینے کی بات پہلی بار بتا رہی ہوں اس سے پہلے نہیں بتائی، شادی شدہ زندگی میں جو بھی مسائل ہوئے اس کے بعد میں نے خلع لے لی۔

دوبارہ شادی کرنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق اداکارہ نے کہا کہ ہاں دوبارہ شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔

میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ کوئی ایک سمجھوتہ جو نہیں کرنا چاہیے تھا؟ جواب دیتے ہوئے رابی پیرزادہ نے بتایا کہ انہیں اپنے والدین کے دباؤ میں آکر شادی نہیں کرنی چاہیے تھی، ان کی شادی ایک وٹا سٹا (exchange marriage) تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *