اکشے کھنہ نے فلم دھریندر میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا: ڈائریکٹر کا انکشاف


اکشے کھنہ نے فلم  دھریندر میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا: ڈائریکٹر کا انکشاف

کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے فلم کے حوالے سے گفتگو کی/ فائل فوٹو

بالی وڈ فلم ‘دھریندر’ کے ڈائریکٹر مکیش چھابڑا نے انکشاف کیا ہےکہ ابتدا میں اکشے کھنہ نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے فلم کے حوالے سے گفتگو کی۔

مکیش چھابڑا نے بتایا کہ جب پہلی بار اکشے کو فلم آفر کرنے کیلئے فون کیا تو اداکار کا ردعمل حوصلہ افزا نہیں تھا، اکشے نے ابتدائی طور پر  فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ  فلم کی آفر سننے کے بعد اداکار کا پہلا جملہ تھا کہ ‘تم پاگل ہوگئے ہوکیا’،  اس پر ان کے ساتھ بیٹھ کر بات کی گئی اور پھر اداکار فلم میں کام کرنے پر راضی ہوگئے۔

واضح رہے کہ یہ فلم پاکستان کے علاقے لیاری گینگ وار پر بنائی گئی ہے جس میں اکشے کھنہ نے رحمان ڈکیت کا کردار ادا کیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *