ہرنائی کے پہاڑی علاقے سے ملنے والی 4 لاشوں میں سے 3 کی شناخت ہوگئی


بلوچستان: ہرنائی کے پہاڑی علاقے سے ملنے والی 4 لاشوں میں سے 3 کی شناخت ہوگئی

مقتولین کے جسموں پر جدید اسلحہ کے گولیوں کے نشانات ہیں: انتظامیہ/ فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے پہاڑی علاقے سے ملنے والی 4 لاشوں میں سے 3 کی شناخت ہوگئی۔

ضلعی انتظامیہ ہرنائی کے مطابق شہر سے تقریباً 22 کلو میٹر دور زندہ پیر کے مقام پر پہاڑی علاقے سے 4 نامعلوم افرادکی لاشیں ملیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہےکہ مقتولین کے جسموں پر جدید اسلحہ کے گولیوں کے نشانات ہیں ، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشیں شناخت اور دیگر ضروری کارروائی کے لیے ہرنائی اسپتال منتقل کیں۔

انتظامیہ نے بتایا کہ 3 لاشوں کی شناخت نور محمد سکنہ بابر کچ کوٹ منڈئی، ضلع سبی، جمعہ خان سکنہ کوریاک سپن تنگی ضلع ہرنائی اور محمد رسول کے نام سے ہوئی جب کہ ایک کی شناخت نہ ہوسکی۔

انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش مردہ خانے میں رکھ دی گئی ہے۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *