26 اور 27 ویں ترامیم پر تنقید کرنیوالے یہ نہیں بتاتےکہ ترامیم غلط کیوں ہیں، اعظم نذیرتارڑ


26 اور 27 ویں ترامیم پر تنقید کرنیوالے یہ نہیں بتاتےکہ ترامیم غلط کیوں ہیں، اعظم نذیرتارڑ

فوٹو: فائل

وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ  نے کہا ہے کہ 26 ویں اور 27 ویں ترامیم پر تنقید تو کی جاتی ہے مگر یہ نہیں بتایا جاتا کہ ترامیم غلط کیوں ہیں۔

راولپنڈی میں وکلا کے نئے چیمبرزکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیرتارڑ  نے کہا کہ پنجاب میں پراپرٹی کے قانون پر اعتراض کی بات ہوئی ہے، معاملہ جلد حل ہوجائےگا، جو لوگ اس پر سیاست چمکانا چاہتے ہیں انہیں شرمندگی ہوگی۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی بارایسوسی ایشن کے اکاؤنٹ میں3 کروڑ 20 لاکھ روپے منتقل کیے جائیں گے، رقم 64 افراد کو دی جائے گی جن کے چیمبرز کو نقصان پہنچا۔

وکیل رہنما احسن بھون کا کہنا تھا کہ اعظم نذیرتارڑ  واحد وزیرقانون ہیں جو وکلا برادری سے ہیں اور وکلا کے مسائل سمجھتے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *