شام میں پولیس گشت پر خودکش حملہ، ایک اہلکار ہلاک، متعدد زخمی


شام میں پولیس گشت پر خودکش حملہ، ایک اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

خودکش بمبار نے حلب کے علاقے باب الفرج میں پولیس گشت کو نشانہ بنایا، شامی میڈیا 

شمالی شہر حلب میں  خودکش حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ  سکیورٹی فورسز کے متعدد اہلکار زخمی ہو گئے۔

شامی میڈیا کے مطابق خودکش بمبار نے حلب کے علاقے باب الفرج میں پولیس گشت کو نشانہ بنایا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ریاستی میڈیا کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ نے  قبول نہیں کی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *