بنگلادیش میں والہانہ استقبال ہوا، ہم نے مسلسل ’پاکستان زندہ باد، آئی لو پاکستان‘ کے نعرے سنے: ایاز صادق


بنگلادیش میں والہانہ استقبال ہوا، ہم نے مسلسل ’پاکستان زندہ باد، آئی لو پاکستان‘ کے نعرے سنے: ایاز صادق

گاڑی کا شیشہ نیچے کیا تو وہاں لوگ کیمرے لیکر آگئے اور تصاویر کھینچنا شروع کردیں، لوگ ہاتھ ملانے لگے ان کو نہیں پتا میں کون ہوں لیکن یہ ضرور پتا تھا کہ پاکستان کا نمائندہ ہوں: اسپیکر قومی اسمبلی— فوٹو:

قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ بنگلادیش میں والہانہ استقبال ہوا، ہم نے مسلسل ’پاکستان زندہ باد، آئی لو پاکستان‘ کے نعرے سنے۔

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاکستان کی نمائندگی کی۔

اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ان سے ملاقات کرنے خود آئے۔

اس حوالے سے جیو نیوز کے پروگرام شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بتایاکہ بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر خود چل کر میرے پاس آئے، ہاتھ ملایا اور مسکرا کر ملاقات کی، کیمرے بھی اُن کے ساتھ آئے تھے۔ 

انہوں نے کہاکہ جے شنکر کو خوب اندازہ تھا کہ وہ کیا کر رہے ہیں اور اُنہیں معلوم تھا کہ یہ سب رپورٹ ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں ایاز صادق کا کہنا تھاکہ جنازہ گاہ کی طرف جاتے ہوئے ہماری گاڑی پر پاکستان کا جھنڈا لگا ہوا تھا اور لوگ جھنڈا دیکھ کر ہاتھ ہلاتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی مسائل کی وجہ سے گاڑی کا شیشہ کھولنے سے منع کیا تھا لیکن میں نے شیشہ نیچے کیا تو وہاں لوگ کیمرے لیکر آگئے اور تصاویر کھینچنا شروع کردیں۔

ان کا کہنا تھاکہ لوگ ہاتھ ملانے لگے ان کو نہیں پتا میں کون ہوں لیکن یہ ضرور پتا تھا کہ پاکستان کا نمائندہ ہوں، وہ ہاتھ ملاتے اور دور سے سلام کرتے رہے، پولیس ان کو دور کرتی تھی وہ پھر آگے آجاتے تھے۔

ایاز صادق کا کہناتھاکہ ہم نے ’پاکستان زندہ باد اور آئی لو پاکستان‘ کے نعرے مسلسل سنے، بنگلادیش میں والہانہ استقبال ہوا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *