جھنگ میں یونیورسٹی بس اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو کے مطابق لاہور جانے والی ویٹرنری یونیورسٹی کی بس مخالف سمت سے آنے والی مسافر وین سے ٹکراگئی۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ مسافر وین نے ٹریکٹر ٹرالی کو اوور ٹیک کرنےکی کوشش کی جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔
حادثےمیں 14 افراد جاں بحق جب کہ 29 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مرنے والوں میں تین خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔
پولیس نے حادثےکی تحقیقات شروع کردی ہیں۔






















Leave a Reply