سال نو پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے سخت انتظامات، 6 ہزار اہلکار تعینات


کراچی: سال نو پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے سخت انتظامات، 6 ہزار اہلکار تعینات

لاقانونیت میں ملوث افراد کو سیف سٹی کیمروں سے پکڑیں گے، فائرنگ پر مقدمہ ہوائی فائرنگ کا نہیں، اقدام قتل کا درج کیا جائے گا: کراچی پولیس چیف۔ فوٹو فائل

دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی سال نو کے آغاز پر ہلڑ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کراچی میں سال نو کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کر رہے ہیں، ہلڑ بازی، کسی کو بھی ہوائی فائرنگ اور قانون شکنی کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا سال نو پر لاقانونیت میں ملوث افراد کو سیف سٹی کیمروں سے پکڑیں گے، فائرنگ پر مقدمہ ہوائی فائرنگ کا نہیں، اقدام قتل کا درج کیا جائے گا۔

جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا شہر کا کوئی علاقہ بند نہیں کیا جائےگا، ٹریفک کی روانگی بہتر رکھنے کے لیے پولیس تعینات ہو گی۔

ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کراچی میں حفاظتی انتظامات کے لیے 6 ہزار اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں، ٹارگٹ ہے کراچی کو کرائم فری زون بنائیں۔

دوسری جانب حیدرآباد ڈویژن کے تمام اضلاع میں بھی دفعہ 144 کا نافذ کردی گئی ہے۔

ڈویژنل کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سال نو کی شب ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، شہری امن وامان برقرار رکھیں، خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *