Skip to content
  • Thursday, 16 April 2026
  • 8:40 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • القسام بریگیڈ کے شہید ترجمان ابو عبیدہ کون تھے اور اصل نام کیا تھا؟

حالیہ پوسٹس

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
  • ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
  • لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
  • ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
تازہ ترین

القسام بریگیڈ کے شہید ترجمان ابو عبیدہ کون تھے اور اصل نام کیا تھا؟

DAILY MITHAN Dec 29, 2025 0

[ad_1]

القسام بریگیڈ کے شہید ترجمان ابو عبیدہ کون تھے اور اصل نام کیا تھا؟

حذیفہ الکحلوت ’ابو عبیدہ‘— فوٹو: حماس

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے آج اپنے ترجمان اور تنظیم کے میڈیا ونگ کے سربراہ حذیفہ الکحلوت کی شہادت کا اعلان کیا جو ’ابو عبیدہ‘ کے نام سے معروف تھے۔

ابو عبیدہ اور دیگر رہنماؤں کی شہادت کا اعلان القسام بریگیڈز کے نئے ترجمان نے کیا، القسام کے نئے ترجمان کا تعارف بھی ابو عبیدہ ہی کے نام سے کروایا گیا ہے۔

حذیفہ سمیر عبداللہ الکحلوت جو برسوں تک ’ابو عبیدہ‘ کے نام سے پہچانے گئے، 1984 میں سعودی عرب میں پیدا ہوئے جہاں ان کا خاندان ہجرت کرکے آیا تھا۔

ان کے خاندان کی جڑیں فلسطین کے علاقے عسقلان کے گاؤں نجالیہ سے جا ملتی ہیں جسے 1948 میں صہیونی ملیشیاؤں نے دیگر سیکڑوں فلسطینی شہروں اور دیہاتوں کے ساتھ مسمار کر دیا تھا۔

بچپن ہی میں وہ اپنے خاندان کے ساتھ سعودی عرب سے ہجرت کرکے شمالی غزہ کے جبالیہ مہاجر کیمپ میں آکر بس گئے۔

حذیفہ الکحلوت نے اسلامک یونیورسٹی آف غزہ میں داخلہ لیا جہاں انہوں نے شریعت اور دینی علوم کی تعلیم حاصل کی، وہ غیرمعمولی خطیبانہ صلاحیتوں کے مالک تھے اور انہیں فلسطینی مزاحمت کی آواز کو عوام تک مؤثر انداز میں پہنچانے پر مکمل عبور حاصل تھا۔

وہ میدانِ جنگ کی صورتحال بیان کرتے، عسکری کارروائیوں کی خبر دیتے اور فلسطینی مزاحمت کے مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی تناظر کا تجزیہ پیش کرتے تھے۔

میڈیا کے میدان میں اپنے مؤثر کردار کے باعث وہ اسرائیلی شہریوں کے اجتماعی شعور میں اور اسرائیل کی عسکری و سیاسی قیادت کے نزدیک بھی ایک مرکزی ہدف بن گئے تھے۔

ابو عبیدہ نے 2000 میں شروع ہونے والی دوسری انتفاضہ کے حماس میں شمولیت اختیار کی اور جب 2004 میں ’معرکہ ایام الغضب‘ کے دوران مزاحمتی تنظیموں نے شمالی غزہ پر اسرائیلی حملے کا مقابلہ کیا تب ابو عبیدہ پہلی بار میڈیا کے سامنے آئے۔

غزہ کی ایک مسجد میں ہونے والی اس  پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے متعدد مزاحمتی کارروائیوں کا اعلان کیا اور  یہیں سے ان کا میڈیا کے حوالے سے میں طویل سفر شروع ہوا۔

2006 میں رفح کے مشرق میں اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کی گرفتاری کے اعلان سے لے کر 2014 کی جنگ کے دوران مشرقی غزہ میں ایک گھات میں اسرائیلی فوجی شاؤل آرون کی گرفتاری کے اعلان تک ابو عبیدہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی کامیابیوں کی آواز بنے رہے۔

گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ابو عبیدہ نے ہر مرحلے پر اسرائیلی بیانیے کا مقابلہ کیا اور اسرائیلی جرائم اور زمینی لڑائیوں میں فوجیوں اور افسران کے طرز عمل کو بے نقاب کیا۔

7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونےوالے معرکہ طوفان اقصیٰ کے ابتدائی گھنٹوں میں ہی ابو عبیدہ نے عسکری بیانات جاری کرنا شروع کر دیے اور  اسرائیلی افواج کو پہنچنے والی عسکری اور انٹیلی جنس شکست اور اسرائیلی فوجی اڈوں اور بستیوں پر قبضے کا اعلان کیا۔

ان علاقوں میں وہ دیہات بھی شامل تھے جو 1948 میں خالی کرائے گئے تھے جن میں ان کے اپنے خاندان کی تاریخ سے جڑا قصبہ بھی شامل تھا۔

اپنے آخری خطاب تک وہ اسرائیلی جرائم کے خلاف عملی کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے رہے، ساتھ ہی انہوں نے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا اور اس معرکے کو دفاع، قربانی اور آزادی کی جدوجہد قرار دیا۔

[ad_2]

Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ کا بعض نیٹو ممالک کو ایران جنگ میں حمایت نہ کرنے پر سزا دینے پر غور : امریکی جریدہ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
فلوریڈاکے گورنرنے ریاست میں شریعہ قانون اور دہشتگرد گروہوں پر پابندی لگادی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ میں خدا امریکا کی مددکررہا ہے، صدر ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
کسی بھی وجہ سے صورتحال غیرمتوقع ہوئی تو ایران پر پہلے سے زیادہ طاقتور حملے ہونگے: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی عوام صرف آزادی چاہتے ہیں وہ تکلیف بھگتنے کیلئے بھی تیار ہیں: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی باکسر سمیر خان نے بھارتی جھنڈا زمین سے اٹھا کر اسپورٹس مین اسپرٹ کی مثال قائم کردی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
امریکا نے فیصلہ کن آپریشن کیا، ایران کو جنگ بندی کیلئے گڑگڑانا پڑا: امریکی وزیر جنگ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی، حزب اللہ رہنما کے بجائے اپنے ہی حامی کو ہلاک کردیا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر شدید حملے، 254 افراد جاں بحق، 1100 سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
غزہ میں جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی فوجیوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
سیز فائرکی خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کو متاثرکر رہی ہیں، تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں: وزیراعظم
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
خیرپور میں منکی پاکس کی وبا کی وفاقی سطح پر تحقیقات، ماہرین کی ٹیم اسلام آباد سے روانہ
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے: ایرانی میڈیا
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا بھر میں ایرانی سفارتخانوں نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو مذاق میں اُڑا دیا، ٹوئٹس وائرل
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ بندی کیلئے امریکا نے پاکستان پر دباؤ ڈالا، ٹرمپ 21 مارچ سے جنگ بندی کے خواہاں تھے: برطانوی اخبار
DAILY MITHAN Apr 8, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکا ایران جنگ بندی سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے: پاکستانی سفیر
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کل رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع
DAILY MITHAN Apr 8, 2026