معروف اینکر شاہزیب خانزادہ کی اہلیہ و اداکارہ رُشنا خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکاری سے قبل کیبن کریو کا حصہ تھیں۔
جیو کے سپر ہٹ ڈرامہ کیس نمبر 9 میں ‘کرن’ کا کردار نبھانے والی اداکارہ رُشنا خان نے حال ہی میں جیو پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اداکاری کے شعبے میں آنے سے قبل ائیرہوسٹس تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ کینیڈا میں پلی بڑھیں، بعدازاں کیبن کریو میں آنےکے بعد وہ دبئی شفٹ ہوگئیں اور پھر شادی کے بعد پاکستان آگئیں۔
رُشنا کے مطابق انہیں ٹریولنگ کا بے حد شوق ہے، اسی وجہ سے انہوں نے کیبن کریو میں آنے کا فیصلہ کیا۔
اسی حوالے سے ایک یادگار قصہ سناتے ہوئے رُشنا نے بتایا کہ عام طور پر امارات ائیرلائن میں کوئی خطرناک بات نہیں ہوتی لیکن ایک دن موسم بہت خراب تھا اور ہماری فلائٹ ترکیہ کی تھی، ہم سے پہلے جو لینڈنگ ہوئی وہ ایمرجنسی تھی، جس کی وجہ سے ہم خوفزدہ بھی تھے۔
رُشنا نے کہا کہ اس وقت میں تھی جو گھبرا نہیں رہی تھی، جبکہ میرے سامنے بیٹھی کریو کافی خوفزدہ تھی کیونکہ ہم اس وقت بڑی ٹربیولینس کا سامنا کر رہے تھے۔
کیس نمبر 9 کی اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ اب تک تقریباً 60 سے 70 ممالک گھوم چکی ہیں۔


























Leave a Reply