کرک میں پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا


کرک میں پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا

فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 8  دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ عباس مجید مروت کے مطابق کرک کے  سرحدی پہاڑی  سلسلے تھانہ خرم کی حدود کرکنڈوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع  پر پولیس نے بڑی کارروائی کی۔

 عباس مجید مروت کے مطابق  آپریشن کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں ایک پولیس اہلکار  معمولی زخمی ہوا، آپریشن کے دوران  دہشت گردوں کے متعدد پہاڑی ٹھکانے تباہ کر دیےگئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *