اداکار حمزہ سہیل سے شادی کی افواہیں، سجل علی نے خاموشی توڑ دی


اداکار حمزہ سہیل سے شادی کی افواہیں، سجل علی نے خاموشی توڑ دی

فوٹو فائل

پاکستان کی مشہور اداکارہ سجل علی نے ساتھی اداکار حمزہ سہیل سے شادی سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

سوشل میڈیا پر سجل علی اور حمزہ سہیل کی شادی کی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ دونوں اداکار 2026 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے سوشل میڈیا پر جاری افواہوں سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ غیر تصدیق شدہ دعووں پر کان نہ دھریں۔

اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ لوگو پرسکون رہو، اگر میری زندگی سے متعلق کوئی بھی خبر آئی تو میں براہ راست خود بتا دوں گی۔

اداکار حمزہ سہیل سے شادی کی افواہیں، سجل علی نے خاموشی توڑ دی

فوٹو سوشل میڈیا/ انسٹاگرام سجل علی

واضح رہے سجل علی کی شادی اداکار احد رضا میر سے 2020 میں ابوظبی میں ہوئی تھی لیکن بدقسمتی سے یہ شادی 2 سال سے زیادہ نہ چل سکی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *