Skip to content
  • Monday, 2 March 2026
  • 8:49 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ہم حماس کو غیرمسلح کرنے نہیں جائینگے، اس حوالے سے سول ملٹری قیادت میں بڑی وضاحت ہے: اسحاق ڈار

حالیہ پوسٹس

  • پاکستان کو غیرمستحکم کرنےکیلئےکسی کو ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال کرنےکی اجازت نہیں دینگے: صدر مملکت
  • عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ پر تیز رفتاری پر ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ ہوگیا
  • افغان طالبان حکام پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے ڈر سے صوبہ بامیان فرار ہوگئے
  • فائز عیسیٰ کیخلاف فتویٰ جاری کرنے کے مقدمات، کالعدم مذہبی جماعت کے رہنما کو 32 سال قید کی سزا سنا دی گئی
  • چاکلیٹ کے ذائقے والا شہد تیار جو صحت کیلئے مفید قرار
تازہ ترین

ہم حماس کو غیرمسلح کرنے نہیں جائینگے، اس حوالے سے سول ملٹری قیادت میں بڑی وضاحت ہے: اسحاق ڈار

DAILY MITHAN Dec 27, 2025 0


ہم حماس کو غیرمسلح کرنے نہیں جائینگے، اس حوالے سے سول ملٹری قیادت میں بڑی وضاحت ہے: اسحاق ڈار

فوٹو: فائل

نائب  وزیراعظم  اور  وزیر  خارجہ  اسحاق ڈار کا کہنا ہےکہ  ہم حماس کو  غیر مسلح کرنے نہیں جائیں گے، اس  حوالے  سے سول  ملٹری  قیادت  میں  بڑی  وضاحت  ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں کو  بریفنگ میں نائب وزیراعظم نےکہا کہ پاکستان صرف قیام امن میں حصہ  لینے کے لیے تیار ہے۔ افغانستان سے ہزارعلما کا کسی بھی ملک کے خلاف دہشت گردی  نہ کرنے کا فتویٰ  خوش آئند ہے، افغانستان کی طرف سے اعلان کے بعد ہمیں اس کے اثرات دیکھنا ہوں گے، ہم نے یواین کے جتنے کنٹینرز تھے انہیں انسانی بنیادوں پر افغانستان جانے کی اجازت دی ہے۔

اسحاق ڈارکا کہنا تھاکہ ہم نے ماضی میں دہشت گردی کا 98 فیصد خاتمہ کردیا تھا، تیس 40 ہزار دہشت گرد  واپس آئے اور دوبارہ دہشت گردی شروع کردی، اگرپاکستان کوخوشحال بنانا ہے تو اس دہشت گردی  سے جان چھڑانا  پڑےگی۔

 ہم نے برطانیہ کو ڈیمارش کیا ہے اور بالکل ٹھیک کیا: اسحاق ڈار

نائب   وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے برطانیہ کو ڈیمارش کیا ہے اور بالکل ٹھیک کیا ہے، یہ اُس ملک کی ذمہ داری ہےکہ  وہ  ایسے کاموں کو   روکے، یورپی یونین  سے چار  سال سےکوئی فعال رابطہ نہیں تھا، ہمارا  یورپی یونین کے ساتھ چار سال بعد برسلز میں اسٹریٹیجک ڈائیلاگ ہوا۔

جنوبی ایشیا میں 4 دن کے تنازع میں پاکستان کی کارکردگی ٹیسٹ ہوئی، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ پاک بھارت جنگ میں ہم نےکسی سے جنگ بندی کے لیے نہیں کہا، نورخان ائیربیس پر حملہ بھارت کی بڑی غلطی تھی، پاکستانی افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا، 9 مئی کی رات وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت فیصلے ہوئے، جنوبی ایشیا میں 4 دن کے تنازع میں پاکستان کی کارکردگی ٹیسٹ ہوئی، پاکستان میں 36 گھنٹوں میں 80 ڈرون بھیجےگئے، ہم نے 79 ڈرون مار گرائے، ایک ڈرون نے ایک فوجی تنصیب پر تھوڑا نقصان کیا اور ایک بندہ زخمی ہوا۔

 امریکی صدر 60 سے زائد بار دنیا کو پاکستان کی فتح کا بتا چکے، اسحاق ڈار

ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر 60 سے زائد بار دنیا کو پاکستان کی فتح کا بتا چکے، امریکا کے ساتھ ہماری تجارت 13.28 ارب ڈالر ہوگئی ہے ، ہمارا ٹریڈ سرپلس ہے، ہمارا امریکا کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون بڑھا ہے، امریکا نے اس سال بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو عالمی دہشت گرد تنظیمیں قرار دیا، اللہ نےپاکستان کو عالمی برادری میں بہت پذیرائی دی ہے، جب وزیراعظم نے حلف اٹھایا تھا تو پاکستان سفارتی سطح پر تنہائی کے شکار ملک کے طور پر جانا جاتا تھا، ہمیں اب پاکستان کو معاشی قوت بنانا ہے، بھارت کو  ہمارے جواب کے بعد مجھے امریکی وزیرخارجہ نے کال کی، پاکستان نے بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے بھارت کو بھرپور جواب دیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ  یو اے ای صدر نے وزیراعظم سے اس سال پاکستان دورے کا وعدہ کیا تھا،  یو اے ای صدر کا  دورہ پاکستان خوش آئند ہے، ان سے دوطرفہ  تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں  پرگفتگو ہوئی، آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق سعودی عرب نے ہمیں سپورٹ کیا،  4 ارب ڈالر چین نے پاکستان میں جمع کرائے، یو اے ای نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر جمع کرائے،  یو اے ای کے صدر رحیم یار خان شکار کے لیے گئے ہیں، یو اے ای کے تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یو اے ای فوجی فاؤنڈیشن کے کچھ شیئرز لےگا اور  یہ لائبلیٹی ختم ہوگی، جنوری کے دو ارب کے رول اوور  پر بھی بات ہوئی کوشش ہوگی کہ وہ اس سے پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔

انہوں نےکہا کہ  جب تک جموں و کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوگا، خطے میں مستقل امن قائم نہیں ہوسکتا، بھارت کی مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی تبدیلیوں کی مذمت کرتے ہیں، بھارت نے  پہلگام  واقعےکے  بے بنیاد الزامات  پاکستان  پر لگائے،  یو این سکیورٹی کونسل  نےکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں  پر  بات کی، یہ معاملہ کشمیری عوام کے حق استصواب رائے سے حل ہو ا ۔

  اس سال سب سے بڑی پیش رفت بنگلادیش سے متعلق ہوئی، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ  اس سال سب سے بڑی پیش رفت  بنگلادیش سے متعلق ہوئی، 11 بارہ سال پہلے حنا ربانی کھر ایک دعوت دینے بنگلادیش گئی تھیں، اس وقت بنگلادیش کی حکومت پاکستان مخالف تھی، اس سال میرا بنگلادیش کا دورہ کافی مثبت  رہا،  بنگلا دیش میں سب جماعتوں سے ملاقات کی، خالدہ ضیا اور جماعت اسلامی کے سربراہ سے گھر جاکر ملاقاتیں کیں ، بنگلا دیش میں فروری میں انتخابات ہو رہے ہیں، انتخابات کے بعد انہیں انگیج کریں گے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
پاکستان کو غیرمستحکم کرنےکیلئےکسی کو ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال کرنےکی اجازت نہیں دینگے: صدر مملکت
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ پر تیز رفتاری پر ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
افغان طالبان حکام پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے ڈر سے صوبہ بامیان فرار ہوگئے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
فائز عیسیٰ کیخلاف فتویٰ جاری کرنے کے مقدمات، کالعدم مذہبی جماعت کے رہنما کو 32 سال قید کی سزا سنا دی گئی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
چاکلیٹ کے ذائقے والا شہد تیار جو صحت کیلئے مفید قرار
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
ایک شخص کا فون گرنے پر پانڈا نے اسے واپس کرنے سے انکار کر دیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کیے جانے پر غور
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
کیا بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئی سچ ثابت ہونے جارہی ہے؟
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
اب تک کسی ایرانی جوہری تنصیب کےنشانہ بننے یانقصان کی اطلاع نہیں: عالمی جوہری ادارہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کا پہلا روبوٹ فون جس کا کیمرا سسٹم حیران کن ہے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن ، وکلا آپس میں گتھم گتھا، لاتوں اور گھونسوں کی بارش
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
سعودی عرب میں آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
شاہد آفریدی شاہین کی کارکردگی سے ناراض
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ایران کی جانب سے امریکی فوج پر پہلے حملہ کرنیکی انٹیلی جنس نہیں تھی: پینٹاگون بریفنگ میں انکشاف
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے ایک بہترین فیچر متعارف
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
مشرق وسطیٰ میں جنگ سے دنیا بھر کی اسٹاک ایکسچینجز میں بھونچال، تیل بھی مہنگا ہونے کا خدشہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی اداکارہ دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئیں، حکومت سے مدد کی اپیل
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے آج ویزوں اور امریکن سٹیزن سروسز کی اپائنٹمنٹس منسوخ کردیں
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
ناظم آباد میں مبینہ طور پرکچی شراب پینے سے 3 افراد ہلاک
DAILY MITHAN Mar 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026