Skip to content
  • Tuesday, 21 April 2026
  • 3:34 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • حکومت سیاسی و جمہوری اصلاحات پر مذاکرات کیلئے تیار، 2024 کے الیکشن پر کوئی بات نہیں ہوگی

حالیہ پوسٹس

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
  • ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
  • لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
  • ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
تازہ ترین

حکومت سیاسی و جمہوری اصلاحات پر مذاکرات کیلئے تیار، 2024 کے الیکشن پر کوئی بات نہیں ہوگی

DAILY MITHAN Dec 27, 2025 0

[ad_1]

حکومت سیاسی و جمہوری اصلاحات پر مذاکرات کیلئے تیار، 2024 کے الیکشن پر کوئی بات نہیں ہوگی

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل سے متعلق تمام اعتراضات کا ازالہ صرف اور صرف الیکشن ٹربیونلز اور عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگا۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے قومی معاملات پر مذاکرات کی آمادگی کے اشاروں کے بعد حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کو واضح طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ کسی بھی طرح کے مذاکرات میں 8 فروری 2024 کے عام انتخابات پر کوئی بات نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے کہ 2024 کے انتخابات کو مسترد کرنے، گزشتہ سال کے انتخابات پر کمیشن بنانے یا مذاکرات کے ذریعے اقتدار اپوزیشن کے حوالے کرنے جیسے مطالبات پر کوئی بات نہیں ہوگی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل سے متعلق تمام اعتراضات کا ازالہ صرف اور صرف الیکشن ٹربیونلز اور عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگا، اور انہی اداروں کے فیصلے قبول کیے جائیں گے، خواہ وہ حکمران جماعتوں کیخلاف ہی کیوں نہ ہوں۔ 

یہ پیغام پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کو پہنچا دیا گیا ہے اور پی ٹی آئی نے یہی مؤقف محمود خان اچکزئی کی قیادت میں قائم اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان تک بھی پہنچا دیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق، حکومت نے پی ٹی آئی کو یہ بھی باور کرایا ہے کہ 2024ء کے انتخابات کا معاملہ دوبارہ کھولنے سے لازمی طور پر 2018 کے انتخابات اور اس سے قبل ہونے والے دیگر عام انتخابات پر بھی سوالات اٹھیں گے، جسے حکومت عملی طور پر ممکن سمجھتی ہے اور نا ہی سیاسی طور پر قابلِ عمل۔ 

تاہم ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت نے ادارہ جاتی اور آئینی اصلاحات، قومی سیاسی معاملات، پارلیمان کو مضبوط بنانے، قانون کی حکمرانی اور وسیع تر جمہوری اصلاحات پر مذاکرات کیلئے آمادگی ظاہر کی ہے۔  آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے سیاسی قیدیوں اور دیگر قومی سطح کے معاملات پر بات چیت پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔ 

9 مئی کے تشدد اور فوجی تنصیبات پر حملوں سے جڑے مقدمات کے حساس معاملات کے حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ صرف حکومت کے اختیار میں نہیں۔ کسی بھی ریلیف یا حل کیلئے سویلین حکومت سے باہر کے اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت بھی ضروری ہوگی۔ 

ذرائع نے نشاندہی کی کہ 9 مئی کے حوالے سے عسکری قیادت کا مؤقف پہلے ہی سب کے سامنے آ چکا ہےاور اس میں کوئی نرمی نہیں ہے۔ 

جب پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان سے دی نیوز نے رابطہ کیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو پیغامات موصول ہوئے ہیں، تاہم ان کی تفصیلات پر تبصرے سے گریز کیا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ کو ایک مرتبہ پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کی اور اس بات پر زور دیا کہ بات چیت صرف ’’جائز مطالبات‘‘ پر ہی ہو سکتی ہے، جبکہ انہوں نے خبردار کیا کہ ’’مذاکرات کی آڑ میں بلیک میلنگ سود مند نہیں ہوگی۔‘‘ 

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے محتاط مگر مثبت ردِعمل دیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ قومی معاملات اور آئینی بحالی پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں، جبکہ پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ وہ حکومت سے مذاکرات نہیں کرے گی۔ 

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ دونوں فریقوں کو سیاسی کشیدگی کم کرنے میں دلچسپی ہے، تاہم 2024ء کے انتخابات اور 9 مئی کے واقعات پر احتساب سے متعلق بنیادی اختلافات یہ طے کریں گے کہ آیا یہ رابطے محض ابتدائی سطح سے آگے بڑھتے ہیں یا نہیں۔ 

اگرچہ پی ٹی آئی اس وقت مذاکرات کیلئے تیار نہیں، لیکن غیر معمولی حالات غیر معمولی اقدامات کے متقاضی ہوتے ہیں، اور مذاکرات کی سب سے زیادہ اور فوری ضرورت خود پی ٹی آئی کو ہے تاکہ سیاسی معمولات کی بحالی کی راہ ہموار ہو سکے۔ 

اس بات کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر پی ٹی آئی کے مزید ارکانِ پارلیمان کو 7 جنوری تک اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے سنگجانی جلسہ کیس میں فردِ جرم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس کے فیصلے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ یہ ایک معلوم حقیقت ہے کہ عمران خان نے 4؍ نومبر کو محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر کو اختیار دیا تھا، تاہم اب تک مذاکرات کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی۔ 

تحریک، خواہ وہ سڑکوں پر ہو یا کسی اور شکل میں، اس حوالے سے بھی صورتحال واضح نہیں۔ ایک ذریعے کے مطابق، مستقبل میں کسی بھی پیش رفت کیلئے ضروری ہوگا کہ دونوں فریق نیک نیتی کے ساتھ براہِ راست رابطہ کریں۔

[ad_2]

Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ کا بعض نیٹو ممالک کو ایران جنگ میں حمایت نہ کرنے پر سزا دینے پر غور : امریکی جریدہ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
فلوریڈاکے گورنرنے ریاست میں شریعہ قانون اور دہشتگرد گروہوں پر پابندی لگادی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ میں خدا امریکا کی مددکررہا ہے، صدر ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
کسی بھی وجہ سے صورتحال غیرمتوقع ہوئی تو ایران پر پہلے سے زیادہ طاقتور حملے ہونگے: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی عوام صرف آزادی چاہتے ہیں وہ تکلیف بھگتنے کیلئے بھی تیار ہیں: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی باکسر سمیر خان نے بھارتی جھنڈا زمین سے اٹھا کر اسپورٹس مین اسپرٹ کی مثال قائم کردی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
امریکا نے فیصلہ کن آپریشن کیا، ایران کو جنگ بندی کیلئے گڑگڑانا پڑا: امریکی وزیر جنگ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی، حزب اللہ رہنما کے بجائے اپنے ہی حامی کو ہلاک کردیا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر شدید حملے، 254 افراد جاں بحق، 1100 سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
غزہ میں جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی فوجیوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
سیز فائرکی خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کو متاثرکر رہی ہیں، تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں: وزیراعظم
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
خیرپور میں منکی پاکس کی وبا کی وفاقی سطح پر تحقیقات، ماہرین کی ٹیم اسلام آباد سے روانہ
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے: ایرانی میڈیا
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا بھر میں ایرانی سفارتخانوں نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو مذاق میں اُڑا دیا، ٹوئٹس وائرل
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ بندی کیلئے امریکا نے پاکستان پر دباؤ ڈالا، ٹرمپ 21 مارچ سے جنگ بندی کے خواہاں تھے: برطانوی اخبار
DAILY MITHAN Apr 8, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکا ایران جنگ بندی سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے: پاکستانی سفیر
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کل رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع
DAILY MITHAN Apr 8, 2026