حکومت چاہتی ہے پوری اپوزیشن مذاکرات میں بیٹھے لیکن پی ٹی آئی نے خود کو مذاکرات سے علیحدہ کرلیا: رانا ثنا


حکومت چاہتی ہے پوری اپوزیشن مذاکرات میں بیٹھے لیکن پی ٹی آئی نے خود کو مذاکرات سے علیحدہ کرلیا: رانا ثنا

مولانا فضل الرحمان نے بھی تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ساتھ بیٹھنے کا عندیہ نہیں دیا، یہ صورتحال حوصلہ افزا نہیں وزیراعظم خود ہی اس کا جواب دیں گے: مشیر سیاسی امور— فوٹو:فائل

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے پوری اپوزیشن مذاکرات میں بیٹھے لیکن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خود کو مذاکرات سے علیحدہ کرلیا۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ ہمارا خیال ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان اپنی رضامندی سے وزیراعظم کوآگاہ کرے گی، وزیراعظم نے اپوزیشن کو ڈائیلاگ کی دعوت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے مذاکرات سےخود کوعلیحدہ کرلیا ہے، تحریک انصاف نے کہا کہ وہ مذاکرات میں شامل نہیں ہوں گے اور  ان کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمان نے بھی تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ساتھ بیٹھنے کا عندیہ نہیں دیا، یہ صورتحال حوصلہ افزا نہیں وزیراعظم خود ہی اس کا جواب دیں گے۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ ہماری خواہش ہوگی کہ پوری اپوزیشن مذاکرات میں حصہ لے اور ہماری مذاکراتی کمیٹی میں پیپلزپارٹی سمیت حکومت کےتمام اتحادی شامل ہونگے۔

دوسری جانب نیا پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ  تمام ذمہ داری محمود اچکزئی اور علامہ ناصرعباس کوسونپی گئی ہے، محمود اچکزئی جوبھی فیصلہ کریں گے تحریک انصاف اس کو تسلیم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم غیرمشروط مذاکرات نہیں کریں گے، مذاکرات کیلئے ہماری شرائط میں نئے انتخابات کرانا شامل ہے، نئے الیکشن کمشنرکےتحت عام انتخابات کرانا، بانی پی ٹی آئی تک پارٹی رہنماؤں، خاندان کی رسائی بھی ہمارے شرائط میں شامل ہے۔

شفیع جان کا کہنا تھاکہ اگران شرائط پرعمل کیلئے حکومت تیار ہے تو ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں، حکومت سے بات ہوگی تو ان نکات پرہوگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *