پچھلی حکومت جو کھنڈرات چھوڑ کر گئی تھی اس پر عمارت بننا شروع ہو چکی ہے: وزیر دفاع


پچھلی حکومت جو کھنڈرات چھوڑ کر گئی تھی اس پر عمارت بننا شروع ہو چکی ہے: وزیر دفاع

اب اہم معاملات میں پاکستان کا مؤقف لیا جارہا ہے، اب ہم 2026 میں عزت و فخر کے ساتھ داخل ہو رہے ہیں: خواجہ آصف فائل فوٹو

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جو کھنڈرات پچھلی حکومت چھوڑ کر گئی تھی اس پر عمارت بننا شروع ہو چکی ہے۔

ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اب اہم معاملات میں پاکستان کا مؤقف لیا جا رہا ہے، اب ہم 2026 میں عزت و فخر کے ساتھ داخل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  جو کھنڈرات پچھلی حکومت چھوڑ کر گئی تھی اس پر عمارت بننا شروع ہوچکی ہے۔

ادھر وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ڈپلومیٹ اور دیگر فورمز پر پاکستان کے بارے میں جو الفاظ بیان کیے گئے وہ پاکستان کی جیت ہے۔

اس کے علاوہ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے خوشخبری ہے کہ ہم نے دنیا میں موجودہ پالیسی اور آرمی چیف کی وجہ سے پذیرائی حاصل کی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *